بہاولنگر چشتیاں و گرد نواح میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اتوار 29 ستمبر 2019 14:05

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) بہاولنگر چشتیاں،ھارون،آباد فورٹ عباس،منچن آباد شہر و گردنواح میں تیز ٹھنڈی ہوائیوں کے ساتھ موسلادار بارش ضلع بھر میں رات بھر وقفے وقفے سے ہوتی رہی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

موسم سرد اور خوشگوار ہونے کی وجہ سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جبکہ چشتیاں میں بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات سے فیڈر ٹرپ کر گئے اور رات بھر بجلی غا ئب رہی دوسری جانب بارش نے سیوریج کے ناقص نظام ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی چشتیاں کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا بارش کا پانی گلیوں و محلوں میں کھڑا ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں