بہاولنگر:قبضہ گروپ نے چشتیاں روڈ پر میونسپل کمیٹی اور ریلوے کی اراضی پر پنجے گارڈ لیے متعلقہ ادارے خاموش

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 20 ستمبر 2021 18:03

بہاولنگر:قبضہ گروپ نے چشتیاں روڈ پر میونسپل کمیٹی اور ریلوے کی اراضی پر پنجے گارڈ لیے متعلقہ ادارے خاموش
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) میونسپل کمیٹی کے کرپٹ عملہ اور قبضہ مافیا سرگرم کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ مارکیٹ بنا کر حکومت کو چونا لگایا جا رہا ہے اس ساری صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش ہیں ۔

(جاری ہے)

چشتیاں روڈ پھاٹک کے قریب میونسپل کمیٹی کے عملہ لینڈ کی ملی بھگت سے شہر کے قبضہ گروپ نے میونسپل کمیٹی اور ریلولے  کی اراضی پر قبضہ کرکے مارکیٹ بنا لی ہے جبکہ اس ساری صورتحال پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی معنی خیز ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں