بہاولنگرکے علاقہ میکلوڈ گنج میں بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند عمران بلوچ نے رکشہ ڈرائیور محمد احمد بلوچ کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا،

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 24 ستمبر 2021 15:19

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) بہاولنگرکے علاقہ میکلوڈ گنج میں بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند عمران بلوچ نے رکشہ ڈرائیور محمد احمد بلوچ کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم نے محمد احمد کو شدید زخمی حالت میں  ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے وہ دم توڈگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد منتقل کر دیا ہے، ملزم نے فائر مارنے کے بعد خود کو میکلوڈگنج پولیس کے حوالے کردیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں