سانحہ واہگہ بارڈر میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کی ایجنسیاں ملوث ہیں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں،محمد اعجاز الحق

پیر 3 نومبر 2014 16:21

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کی ایجنسیاں ملوث ہیں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں ۔اس واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ طاہر القادری کو تو دھر نوں سے سبق حاصل ہوگیا ہے کہ تبدیلی یا انقلاب صرف پارلیمنٹ ہی سے آسکتا ہے دھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی۔

طاہر القادری جو 33سال میں نہ سیکھ سکھے وہ دھر نوں میں ایک ماہ میں سیکھ گئے ۔عمران خان آئینی مطالبات پر اکتفا کر لیتے تو یہ انکی بڑی فتح تھی اور آج وہ خالی کنٹینر پر کھڑے نہ ہوتے اور اب آدھا دھرنا بھی جلد ختم ہونے کو ہے ۔اب میں تمام مسلم لیگوں کے اتحاد کا حامی نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے اپنے معتمد خاص ایم پی اے چوہدری غلام مر تضی ٰ کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 ہارون آباد میں ایک پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر ایک افسوس ناک واقعہ ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

اس واقعہ میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ ملوث ہے جو وطن عزیز کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے ۔آدھا دھرنا ختم ہوگیا ہے باقی آدھا بھی ختم ہوجائیگا ۔اگر عمران خان آئینی مطالبات پر اکتفا کر لیتے تو یہ انکی بڑی فتح تھی اب خالی کنٹینر پر کھڑے ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ پارلیمنٹ کے اندر جو الیکٹرول ریفارم کمیٹی بنائی گئی ہے پی ٹی آئی اس کا حصہ بنے انہیں اب اپنی ضد کو چھوڑ دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے حکومت کو بھی سبق سیکھنا ہوگا طاہر القادری کو تو سبق حاصل ہوگیا ہے کہ تبدیلی یا انقلاب صرف پارلیمنٹ ہی سے آسکتا ہے دھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی اور نہ ہی معاملات حل ہوتے ہیں ۔اس دفعہ جمہوریت کو بچانے اور اس کے استحکام کے لئے پارلیمنٹ نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے ۔تمام مصلحتوں سے بالا تر ہوکر ہم نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگوں کو میں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا حامی تھا لیکن اب نہیں ہوں مسلم لیگ ن کے کے اندر اختلافات بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ ک کا معاملہ ہیں میں ان کے اندرونی معمالات میں مداخلت نہیں کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم برادری ازم سے ہٹ کر حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

وزارت میری ترجیح نہ ہے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے ۔اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے گیس کے باقی ماندہ کاموں کے لئے مزید فنڈز حاصل کرکے انہیں بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔نہری پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے صادقیہ اور ہاکڑہ نہروں کے پشتے مضبوط کرنے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں اور بہت جلد اس پر بھی کام شروع ہوجائیگا ۔سٹی پیکیج کیلئے52کروڈ میں سے دس کروڑ کے فنڈز مہیا ہوچکے ہیں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے بھی جلد از جلد فنڈز حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں