حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا مزید طوفان عوام کو نگلنے کیلئے تیار

آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا

جمعرات 21 جنوری 2021 12:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا مزید طوفان عوام کو نگلنے کیلئے تیار‘ آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالیں‘ مصالحہ جات اور دیگر کھانے پینے کی اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ‘ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہی-ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد سلیم اور جنرل سیکرٹری طالب ندیم لاشاری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کی بہتری پر توجہ نہ ہونے کیوجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں وزرائ کی زیادہ توجہ اپنے محکموں کی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں سابقہ حکمران کرپٹ تھے مگر انہوں نے عوام کو ریلیف دیئے رکھا موجودہ حکمرانوں نے ریلیف کی بجائے عوام کو تکلیف کے سوائ کچھ نہیں دیا وزیر خزانہ جو 42 روپے لیٹر پٹرول کا رونا روتے رہے ہیں اب ان کے دور میں پٹرول پر ضرورت سے زائد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے تبدیلی سرکار کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے آئل کی قیمت 15 دن کے اندر 10 سے 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد 270 روپے کلو تک جا پہنچی ہے اسی طرح گھی کے نرخ بھی 8 سے 10 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں جبکہ انڈے کے نرخوں میں 50 روپے فی درجن کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے اسی طرح آلو‘ مٹر‘ گوبھی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے البتہ پھلوں کی قیمتیں جوں کی توں ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں