حکومت پنجاب نے ایک بار پھر جون کے مہینہ سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا عندیہ دیدیا ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 8 اپریل 2024 17:06

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2024ء ) حکومت پنجاب نے ایک بار پھر جون کے مہینہ سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا عندیہ دیدیا ہے قبل ازیں بھی اس پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر بااثر مافیا کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے اب بھی اس پر پابندی کے فیصلہ پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا حکومت کی جانب سے 6جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو فیصلے کی حد تک ہی رہے گا کیونکہ بااثر مافیا کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پلاسٹک بیگز پر پابند لگے پلاسٹک بیگز سے جہاں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے وہاں پر یہ شاپر سیوریج کی بندش میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں