بہاولنگر‘یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ریلی

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:47

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ریلی ۔ ریلی کے آغاز پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ریفک کا سلسلہ رک گیا قومی ترانہ بجایا گیا ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم اور ڈی پی او ظفر بزدار نے کی ۔ ریلی میں سول سوسائٹی اور سرکاری ملازمین کی بھرپور شرکت ۔

ریلی کے شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں ہاتھوں مذمتی بینررز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے بلدیہ گیٹ سے سٹی سکول تک مارچ کیا ۔ سٹی سکول ہال میں منعقدہ تقریب میں طلباء و طالبات نے کشمیر میں بھارتی مظالم پرڈاکومنٹری ، ٹیبلو پیش کئے :تقریب میں ڈپٹی کمشنر, اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی. مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی.:ریلی میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا کہ کشمیریوں پر جاری بدترین ظلم و ستم پر اقوام عالم بے حسی کا شکار ہیں ۔ مظلوم کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق دیا جائے تقریب سے ڈی پی او ظفر بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستانی قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں