بہاولنگر ڈاہرانوالا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی ۔خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

اتوار 7 اپریل 2024 16:40

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) بہاولنگر ڈاہرانوالہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی بین الاضلاعی 6 رکنی عمری گینگ کے سرغنہ عمر عرف عمری سمیت مرکزی 4 ارکان کو گرفتار کرلیا پولیس نے ڈاکووں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ ، 10 لاکھ روپے نقدی، 7 موٹرسائیکلز ، موبائل فونز اور ایک کار برآمد کرلی پولیس ترجمان کے مطابق عمری گینگ بہاولنگر اور بہاولپور اضلاع میں وارداتیں کرتا تھا ملزمان نے ابتدائی طور پر 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں