موہل چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے دس افراد زخمی

منگل 9 اپریل 2024 17:23

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) بہاولنگر میں موہل چوک کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیوں نے زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں اللہ دتہ ، سہیل ، یعقوب، اکرم ، یسین ، محمد احمد، روبینہ ، عطیہ اور دیگر شامل ہیں ۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔ مسافر بس بہاولنگر سے ملتان جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں