بہاولنگر ضلع بھر میں 314 مقامات پر نماز عیدالفطر پرامن طور پر ادا کردگئی

جمعہ 12 اپریل 2024 08:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) بہاولنگر ضلع بھر میں 314 مقامات پر نماز عید ادا کردی گئی ۔نماز عید مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں ادا کی گئی جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔بڑے اجتماعات مرکزی جامع العلوم عید گاہ اور جامعہ رضائے مصطفے عید گاہ میں منقعد ہوئے۔

(جاری ہے)

اجتماعات میں ملکی سلامتی خوشحالی ترقی اور فلسطینیوں ، کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔عید نماز اجتماعات کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ 1400 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے نماز عید ضلع کونسل لان اور ڈی پی او نصیب اللہ خان نے پولیس لائن میں ادا کی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں