بہاولنگر،چھاپے کے دوران خواتین پر تشدد معاملہ، ایس ایچ او، 3 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

جمعہ 12 اپریل 2024 13:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) بہاولنگر کے چک سرکاری میں پولیس اہلکاروں کے چھاپے کے دوران خواتین پر تشدد کے معاملے میں ایس ایچ او اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ مدرسہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او رضوان عباس اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اختیارات کے غلط استعمال اور فرائض منصبی میں کوتاہی پر درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔دو روز قبل پولیس پارٹی نے ایک گھر پر چھاپا مارا تھا، گھر میں موجود افراد نے پولیس اہلکاروں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک گھر میں چھاپا مارا تھا، جس کے دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں