بہاولنگرضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افرادجاں بحق ،2 زخمی ہو گئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) بہاولنگرضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افرادجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مبارک آباد سے 105 سکس آر روڈ پر گاؤں 102 سکس آر قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی پر آسمانی بجلی گر گئی ۔

(جاری ہے)

آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکل پر سوار تینوں باپ اور معصوم بیٹے جاں بحق ہوگئے جبکہ جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ابتدائی طور جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ناصر علی اور اسکے معصوم بیٹوں منیب علی اور عابد علی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ناصر علی کی اہلیہ اور ایک بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں