بہاولنگر واقعہ ، تحقیقات کیلئے پنجاب کی جانب سے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا

اتوار 14 اپریل 2024 13:40

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری ہوم فضل الرحمٰن کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ فیصل راجا بھھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔اس میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا رکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں