بہاولنگر سمیت صوبہ بھر میں 50 لاکھ ایکڑ ریکارڈ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 مئی 2023 19:38

بہاولنگر 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنربہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے کیونکہ ملکی معیشت میں استحکام کے لیے کاٹن کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے غلہ منڈی بہاول نگر میں کاٹن کی کاشت سے متعلق نمبرداران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپاس کی چاندی سے بھری کھیت کھلیانوں سے کسان خوشحال اور ملکی معاشی صورت حال میں بہتری آئے گی اور اس مقصد کے لیےحکومت پنجاب نے کپاس کی امدادی قیمت 8500روپے فی من مقرر کی ہے جبکہ کپاس کے بیجوں پر ایک ہزار روپے فی ایکڑ اور ڈی اے پی پر بھی ایک ہزار روپے فی بوری سبسڈی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں کپاس کی کاشت کا رقبہ 50لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے اور کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل ہونے سے حکومت کو 3ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں کپاس کے سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسانوں میں آگاہی پیدا کی جاسکے ۔انہوں نے کنونشن میں مزید کہا کہ نچلی سطح پر کسانوں میں کپاس کی فصل کے سلسلہ میں آگاہی کے لیے تمام نمبرداران اور محکمہ زراعت بھرپور کردار ادا کریں۔\378

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں