نواز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی کی ملاقات

جاتی امراءمیں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں، باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبہ خیبرپختونخواہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 1 مئی 2024 17:01

نواز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی کی ملاقات
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے جاتی امراءمیں ملاقات کی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں،دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبہ خیبرپختونخواہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے قائد ن لیگ کو خیبرپختونخواہ میں پارٹی صورتحال و دیگر امور پر بریفنگ دی ۔

دریں اثناءگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرخیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے مریم نواز کو بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخواہ غلام علی کا کہنا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کیلئے لگن قابل تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز نے گورنر خیبرپختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا، دیگر اکائیوں سے مل کر کام پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے حکومت پنجاب ہر ممکن کوشش کریگی کہ ان کی مشکلات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ۔ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ کے عوام کو بھی وہ ساری سہولیات ملنی چاہیں جو ان کا حق ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی کے درمیان ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملکی صنعت و انڈسٹری کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں