اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں،وائس چانسلر

بدھ 10 جنوری 2024 16:31

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 150کے قریب مختلف شعبہ جات میں 180پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے نئے داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے لیے فیسوں میں 25فیصد رعایت دینے کافیصلہ کیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈگری پروگرام جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں جن میں کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں جن کے لیے بہترین سپورٹس کمپلیکس موجود ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مختلف موضوعات پر کانفرنسز، سیمینار اور ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں جن سے طلباء وطالبات کو سیکھنے اور قائدانہ صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بہت سی سٹوڈنٹس سوسائٹیز قائم کی گئیں ہیں تاکہ طلباء وطالبات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ \378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں