وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کاملتان جاتے ہوئے بہاول پورمیں چند گھنٹوں کا مختصر قیام، ایئرپورٹ پر وکلاء اور پارٹی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات، بہاولپور ڈسٹرکٹ بار کیلئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

منگل 11 مئی 2010 19:58

خیرپورٹامیوالی/ بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2010ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کاملتان جاتے ہوئے بہاول پورمیں چند گھنٹوں کا مختصر قیام، ایئرپورٹ پر وکلاء اور پارٹی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات، بہاولپور ڈسٹرکٹ بار کیلئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ملتان جاتے ہوئے بہاول پورمیں چند گھنٹے کیلئے رکے اور بہاو لپور ایئرپورٹ پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر اخترمنیرپیرزادہ اور جنرل سیکرٹری اورنگزیب عثمانی سمیت پیپلزپارٹی ضلع بہاولپور کے عہدیدران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ڈسٹرکٹ بار بہاول پورکیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیاجس میں سے 50 لاکھ روپے لیڈیزبار اور 50 لاکھ روپے لائبریری کیلئے گرانٹ دی گئی ۔

(جاری ہے)

صدرڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن بہاول پور اخترمنیرپیرزادہ اور جنرل سیکرٹری اورنگزیب عثمانی نے وزیراعظم کو ڈسٹرکٹ بار بہاول پورسے خطاب کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ عنقریب وہ بہاول پورکادورہ کریں گے۔

قبل ازیں صدرڈسٹرکٹ بار منیراخترپیرزادہ نے وزیراعظم کو بارکے مسائل سے آگاہ کیا۔ ضلعی صدر پی پی پی شاکر مرزا ،محمداعلی احسن، آصف فاروقی، ملک ممتاز اور حبیب اللہ بھٹہ نے وزیراعظم کو بہاول پورمیں پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہاول پورمیں انتظامیہ کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی اور نہ ہی پارٹی کارکنان کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔ بعدازاں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان روانہ ہوگئے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں