بہاولپور تاوان کیلئے اغوا کیا گیا 10 سالہ طالبعلم قتل، چچا زاد گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 15:20

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ سے تاوان کیلئے اغوا کیے گئے 10 سالہ طالب علم کی لاش مل گئی، بچے کے اغوا اور قتل کے الزام میں اس کے چچا زاد بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ چنی گوٹھ پولیس کے مطابق پانچویں کلاس کا طالب علم احسن عبداللہ 3 روز قبل گھر سے کھیلنے کیلئے گیا اور واپس نہ آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کچھ گھنٹوں بعد ورثاء کو بچے کی رہائی کے لیے تاوان کی ادائیگی کیلئے فون کالز آنا شروع ہوئی جس پر پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ایک طرف تو ورثاء نے اغوا کاروں سے تاوان کی ادائیگی کیلئے بات چیت جاری رکھی، دوسری جانب پولیس اپنے طور پر اغوا کاروں تک پہنچنے کی کوشش کرتی رہی۔گزشتہ رات پولیس نے شک کی بنیاد پر مغوی کے چچا زاد کو حراست میں لے کر پوچھ گوچھ کی تو ملزم نے مغوی بچے کو قتل کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے لاش برآمد کرا دی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں