واٹر سپلائی میگا کرپشن کیس ، فاضل ڈیوٹی مجسٹریٹ سینئر سول جج بہاولپور نے ملزم عامر نسیم خان ایکسئین کا مزید 4یوم کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،تفتیش مکمل کرنے کا حکم

اتوار 21 جولائی 2019 17:25

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) واٹر سپلائی میگا کرپشن کیس ، فاضل ڈیوٹی مجسٹریٹ سینئر سول جج بہاولپور راجہ غلام رسول چوہان نے ملزم عامر نسیم خان ایکسئین کا مزید 4یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں اشتہاری ملزم عامر نسیم خان ایکسئین لوکل گورنمنٹ بہاولپور کواینٹی کرپشن بہاولنگر کی ٹیم نے لاہور سے گرفتار کر کے فاضل سپیشل ججاینٹی کرپشن محمد ابراہیم اصغر کی عدالت میں پیش کرکے چار یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا ملزم مشہور مقدمہ نمبر45/12تھانہاینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں عدالتی اشتہاری تھا اور بطور ایکسئین لوکل گورنمنٹ بہاولپور تعینات تھا سابق تفتیشی افسر رانا کلیم احمد نے فاضل عدالت کے حکم کے باوجود ساتھی ملزمان محمد ادریس گورنمنٹ کنٹریکٹر عامر نسیم خان سابق میونسپل انجینئر ٹی ایم اے سٹی خضر حیات اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجینئر کرامت علی سائٹ انسپکٹر اور نسیم احمد میؤ ٹی او آئی اینڈ ایس ٹی ایم اے سٹی بہاولپور کو گرفتار نہیں کیا جبکہ بعض سرکاری افسران اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے بلکہ انہیں اشتہاری قرار دینے کیلئے زیر دفعہ512ض ف چالان عدالت میں داخل کردیا تھا ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے واٹر سپلائی سکیم سٹلائٹ ٹاؤن اور ٹبہ بدر شیر بہاولپور میں ایگریمنٹ کے برعکس فائبر گلاس پلاسٹک پائپ لگوایا تھا ناقص پائپ لگانے کی وجہ سے کروڑوں روپے ادائیگی کے باوجود واٹر سپلائی سکیم سٹلائٹ ٹاؤن تا حال فنکشنل نہیں کی جاسکی جبکہ واٹر سپلائی سکیم کچی آبادی ٹبہ بدر شیر بہاولپور مین پائپ لائن پھٹنے سے بار بار بند کردی جاتی ہے ملزمان نزیر احمد چغتائی وغیرہ نے ٹربائن لگوانے کیلئے زیر زمین پینے کے پانی کے ٹیسٹ کروائے مگر پینے کے پانی میں آرسینک سنکھیا زہر کا تناسب 70تھا لیباٹری رپورٹس کے مطابق یہ پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا چنانچہ پانی کی ٹیسٹ رپورٹس کو ریکارڈ سے غائب کردیا گیا اگرچہاینٹی کرپشن فیصل آباد اور اہل علاقہ کچی آبادی ٹبہ بدر شیر بہاولپور نے پینے کے پانی کے ٹیسٹ کروائے ہیں اور لیباٹری رپورٹس بہاولپور اور لاہور کے مطابق آرسینک سنکھیا زہر کا تناسب 50کی بجائے 70پایا گیا ہے لیکناینٹی کرپشن کے متعلقہ ٹیکنکل افسران اور تفتیشی افسران نے ٹھیکیدار محمد ادریس وغیرہ سے ’’ مک مکاؤ ‘‘ کرتے ہوئے کوئی قانونی نہیں کی بلکہ اس اہم نقطہ پر کوئی تفتیش نہیں کی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث مین اشتہاری ملزم محمد ادریس گورنمنٹ کنٹریکٹر کو تا حال گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ سابق ڈائریکٹر جنرلاینٹی کرپشن پنجاب نے محمد ادریس کی حد تک دوبارہ تفتیش کا حکم دیا تھا کئی ماہ گزرنے کے باوجوداینٹی کرپشن بہاولپور کی جانب سے فاضل سپیشل ججاینٹی کرپشن بہاولپور کو اس بابت کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ڈائریکٹراینٹی کرپشن عمران رضا عباسی وغیرہ مین ملزمان محمد ادریس وغیرہ سے ساز باز کے نتیجے میں آن میرٹ تفتیش کی راہ میں بدستور رکاؤٹ پیدا کئے ہوئے ہیں گرفتار ملزم سے بھی کسی قسم کی کوئی ریکوری کی توقع نہیں ہے کیونکہاینٹی کرپشن مافیا بہاولپور نے اسی مقدمہ میں پہلے گرفتار کئے گئے ملزمان سے ایک کوڑی بھی برآمد نہیں کی اور مین ملزمان محمد ادریس گورنمنٹ کنٹریکٹر کو وغیرہ گرفتار نہیں کیا جارہا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں