مشرف کے جرائم قومی ہیں، جو کیا آج بھگت رہے ہیں: نواز شریف

جمعرات 25 اپریل 2013 19:57

بہاولپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اپریل۔2013ء) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ جب بھی اقتدار میں آئے کرپشن سے پاک حکومت کی اور ہمارے دور میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، مشرف صاحب آپ سے ذاتی دشمنی نہیں تم نے ملک کے آئین کو توڑا ہے۔ یزمان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کہا کہ گیارہ مئی کو نوجوانوں کی خوشحالی کا دور شروع ہو گا اور اللہ تعالی پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

انہوں نے کہا جنہوں نے میرے ساتھ برا سلوک کیا آج دیکھیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے سابق صدر پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مشرف صاحب آپ سے ذاتی دشمنی نہیں تم نے ملک کے آئین کو توڑا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سبز ہلالی پرچم کی دنیا بھر میں عزت تھی ، ہمارے ملک کا کسان ، نوجوان اور ہنر مند طبقہ خوشحال زندگی بسر کر رہا تھا کیونکہ ہم نے ملکی معیشت کے لئے کام کیا نہ کے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلایا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دنیا کا ساتواں بڑا ایٹمی ملک بنایا اور آج ایٹمی ملک میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی خوشحالی کے لئے قربانی دینا کوئی مہنگا سودا نہیں ہے مجھے ہتھکڑیاں لگا کر کال کوٹھری میں ڈال دیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا جب بھی اقتدار میں آیا عوام کو خوشحالی دی اور دیتے رہے گے۔ نواز شریف نے کہا 65 سال بعد عوام کو فیصلہ کرنے کا موقع ملا ہے گیارہ مئی کو نیا پاکستان بنے جا رہا ہے جس میں ہماری قربانی شامل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں