سانحہ راولپنڈی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، ریلیاں

پیر 18 نومبر 2013 18:36

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2013ء)سانحہ راولپنڈی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے سانحے کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مختلف شہروں میں وکلاء نےعدالتی بائیکاٹ بھی کیا۔سانحہ راولپنڈی کے خلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ بہاولپور میں سرائیکی چوک سے ڈی سی او چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

لاڑکانہ میں دودائی روڈ سے ریلی نکالی گئی جو جناح چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نعرہ بازی کرتے رہے۔ چیچہ وطنی میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے مشترکہ ریلی نکالی۔ ریلی کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ریلی کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وہ نعرہ بازی بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی سانحہ راولپنڈی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

غلہ منڈی سے چوک صدر بازار تک نکالی گئی ریلی کے شرکا سانحے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور میں وکلا نے سیشن کورٹ، ضلع کچہری، ماڈل ٹائون اور کچہری سمیت دیگر ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ بہاول نگر میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سانحہ راولپنڈی کیخلاف ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں