بہاولپور: اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 11:42

بہاولپور: اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد ہلاک

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، وہ2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

(جاری ہے)

اوچ شریف میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑا لیا تھا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کا تعاقب کیا ۔ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا جس میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر ،احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے ۔ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نماز تراویح کی ڈیوٹی کے دوران 2 پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں