بہاول پور، لاہور میں نابینا افراد پر پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 19:54

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) لاہور میں نابینا افراد پر پولیس گردی کے خلاف بہاولپور میں ڈی سی او چوک پر نابینا ومعذور افراد کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر، اسلامی جمیعت طلبہ اسلا میہ ہو نیورسٹی کے ناظم عباس رضا قریشی اور شباب ملی کے ضلعی صدر سید کاشف اعجاز و دیگر سول سوسائیٹی کے افراد نے نابینا افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین نے لاہور میں پر امن احتجاج کر نے والینابینا افراد پر پولیس کے بدترین تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ کیسا ملک ہے کہ جہاں اپنے حقوق مانگنے پر نابینا افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے انہوں نے حکومت سے لاہور میں نابینا افراد کے ساتھ تشدد کرنے والے پولیس افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

نابینا افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر و ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ پولیس نے لاہور میں لاقانونیت کی بد ترین مثال قائم کی ہے اور نابینا فراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ وہ اپنے حق کے لیے اپنی آواز ایوانوں تک پہنچانا چاہتے تھے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وی آئی پی کلچر کو پاکستان سے ختم ہونا چاہیے کیوں کہ لاہور کا واقعہ بھی صدر پاکستان کی آمد کے سلسلے میں روڈز کو بلاک کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ انہوں نے نابینا مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پنجاب اسمبلی میں ان کی آواز بن کر مسئلے کو اٹھائیں گے جس پرمعذور افراداپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد پرامن طور پرمنتشہرہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں