بہاول پور،پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ کے کاغذات نامزدگی مکمل جانچ پڑتال کے بعد منظور

منگل 26 دسمبر 2023 23:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) اکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات سابق چیئرمین ٹان کمیٹی سمہ سٹہ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 252ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 252 کے ریٹرننگ آفیسر و کالونیئل آفیسر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی 1 شیر محمد خان نے میرے کاغذات نامزدگی مکمل جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے ہیں بعدازیں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ الحمد للہ میرے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اب انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ کا حصول میری اولین ترجیح ہی.انہوں نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے حلقہ پی پی 252 کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبارکباد دینے والوں کا لا امتناہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور میں بے پناہ پذیرائی پر حلقہ کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

ملک شاہ محمد چنڑ نے مزید کہا کہ اس حلقہ کی سب سے بڑی آبادی سابقہ ٹان کمیٹی سمہ سٹہ ہے جس کا میں ایک مرتبہ چیئرمین اور دو مرتبہ ناظم منتخب ہو کر جیت کی ہیٹرک مکمل کر چکا ہوں اور اب حلقہ پی پی 252 کے ذی شعور عوام کے پرزور مطالبہ پر ایم پی اے کی نشت پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اگر عوام نے بے لوث خدمت کا موقع دیا تو اس حلقے کی محرومیوں اور پسماندگیوں کے ازالہ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانگا۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے اور اس کا منشور بھی عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹور زرداری پارٹی کو فلسفہ بھٹو کی عین روح کے مطابق لیکر چل رہے ہیں اور وہ انشااللہ عوام کی طاقت سے مستقبل کے وزیراعظم منتخب ہوں گے اور وطن عزیز پکستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں