بہاولپور،یزمان میں پنچایت کے دوران فائرنگ ، تین افراد ہلاک،دوزخمی

جمعرات 21 مئی 2015 11:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) بہاولپور میں ہونے والی پنچائت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانا صدریزمان کے علاقے 19 بی سی میں زمیندار محمد بوٹا اور اس کے مزارع اللہ بخش کے درمیان تنازع تھا کہ مزارع کے خاندان نے زمیندار کے مخالفین سے دوستی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے اسے نقصان پہنچ رہا ہے۔ معاملے کے تصفیے کیلئے پنچائت کا انعقاد کیا گیا جہاں زمیندار کے تین بیٹوں طاہر،اسامہ اور اصغر نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی۔ جس سے مزارع اللہ بخش کے بیٹے اور بھتیجے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں