دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کیخلاف پوری قوم متحدہے‘پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے‘ معصوم مسلمانوں پر حملے کرنے والے سامراجی دہشت گرد عالمی استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں

سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور محمد سلیم بھٹی کی سانحہ پشاور کی مذمت

ہفتہ 19 ستمبر 2015 21:08

بہاولپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور محمد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف پوری قوم متحدہے‘پاک فوج کے جوانوں اور تما م شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے‘ معصوم مسلمانوں پر حملے کرنے والے سامراجی دہشت گرد عالمی استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

سانحہ پاک فضائیہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن المیزان ہو یا آپریشن راہ نجات یاضرب عضب ہوسب پر پوری قوم یکجان و یک زبان اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ ہے۔سامراجی دہشت گرد ہمارے قوم کے بلند حوصلوں کے خلاف ذیادہ دیر نہیں ٹھہرسکیں گے۔پیپلز پارٹی اپنی ولولہ انگیز اور دور اندیش قائدین کی قیادت میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بینظیر بھٹو نے بھی عالمی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے شہادت پائی۔سلیم بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لالگرہ کی تقریبات بھی پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر سانحہ پشاور کے سوگ میں منسوخ کردی گئی ہیں۔اب سالگرہ کی تقریب کی بجائیبروز سوموار ملک بھر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اور دہشت گردی کی مذمت کی جائے گی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں