آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کا بہاولپور گریژن اور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جمعرات 14 فروری 2008 21:20

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2008ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے بہاولپور گریژن اور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فوج کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف بہاولپور پہنچے تو کورہیڈ کوارٹرز میں کورکمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل رضا محمدخان نے ان کا استقبال کیا ۔ کورہیڈ کوارٹرز میں انھیں فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں ‘ تربیت اورفوجیوں کی فلاح وبہبود کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے بہاولپور گریڑن کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے فوجی افسروں ‘ جے سی اوز ‘ این سی اوز اور جوانوں سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں