مسلح افواج میں جدید آلات کی شمولیت اور تربیت کے بہترین انداز اختیار کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیں گے ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا بہاولپور میں فوجی جوانوں سے خطاب

جمعرات 27 مارچ 2008 20:43

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2008ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بہاولپور میں خیر پور ٹامیوالی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اورپاک فوج کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ ان مشقوں میں انفنٹری اور آرٹلری کے علاوہ پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کے طیاروں نے بھی حصہ لیا ۔اور زمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف افسروں اور جوانوں میں گھل مل گئے اور ان کے بلند حوصلے اور تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواج میں جدید آلات کی شمولیت کے ساتھ ساتھ تربیت کے جدید انداز اختیار کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا جائے گا ۔ اس سے قبل وہ فیلڈ فائرنگ رینج پہنچے تو کور کمانڈر بہاولپور لیفٹننٹ جنرل رضا محمد خان نے ان کا استقبال کیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں