بہاولپور ، ہائیکورٹ کے زیر اہتمام چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے اعزاز میں تقریب جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن دس اکتوبر کو منعقد ہوگا کنونشن سے اعتزاز احسن ، علی احمد کرد اور دیگر خطاب کرینگے

اتوار 5 اکتوبر 2008 17:24

بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے اعزاز میں تقریب دس اکتوبر کو منعقد ہوگی ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ بار کے زیر ا ہتمام چیف جسٹس آف پاکستان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد سرکٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائیگا دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن بھی دس اکتوبر کو ڈسٹرکٹ بار روم بہاولپور میں منعقد ہوگا کنونشن سے اعتزاز احسن ، حامد علی خان ، علی احمد کرد اوروکلاء تحریک کے دیگر اہم نمائندے خطاب کرینگے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں