وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 18فروری کو بہاولپور کا دورہ کریں گے

منگل 12 فروری 2013 19:42

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف 18فروری کو بہاولپور کا دورہ کریں گے۔ وہ یہاں3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا افتتاح اور ایک بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعلیٰ کے مجوزہ پروگرام میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام بھی شامل ہے اور ان تمام پروگراموں کو جلد حتمی شکل د ی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے انتظامات کے سلسلہ میں یہاں کمشنر بہاول پور ڈویژن محمد خان کھچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جہانزیب وارن، اراکین اسمبلی بلیغ الرحمن، بیگم پروین مسعود بھٹی، آر پی او راؤ سردار علی، ڈی پی او سہیل حبیب تاجک اور ایس پی سپیشل برانچ راؤ سلیم اختر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور ہسپتال کی افتتاحی تقریب کا شاندار اور بھرپور اانعقاد کیا جائے گا۔ا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی کے جلسہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں