مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پربھی آنا بھول گئے ہیں،عجازحسین منور

بدھ 5 نومبر 2014 19:09

بہاولپور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پربھی آنا بھول گئے ہیں بہت کم تعداد میں لوگ قبرستان میں فاتحہ اور قبروں کی مرمت کیلئے آرہے ہیں یہ بات قبرستانوں میں قبریں بنانے والے اورلیپائی کرنے والوے مزدوروں اعجازحسین منورکالا اللہ دتہ فرحان خان پیرنڈتہ نے ایک ملاقات میں کہی انہوں نے کہاکہ پہلے یکم محرم سے10 محرم تک قبرستانوں میں شہریوں کارش ہوتاتھاوہ اپنے پیاروں ، رشتہ داروں کی قبروں کے ساتھ ساتھ ان کیساتھ والی قبروں کی بھی لپائی اورمرمت کرتے تھے لیکن اب60 فیصد سے زائد ایسی قبریں ہیں جن کی حالت خستہ ہے کئی سالوں سے ان کے عزیز واقارب قبرستان نہیں آئے انہوں نے کہاکہ5 سال قبل ہم فی قبرلپائی کے100 روپے لیتے تھے لیکن آج ہم80 روپے فی قبرلپائی لے رہیں اورمٹی اوربھوسہ بھی ہماراہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں