ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپورنے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی ذوالفقار علی کی جعلی ڈگری کیس میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کنٹرولر امتحانات کوکل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

جمعہ 6 ستمبر 2013 17:48

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6ستمبر 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رشید قمر نے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی ذوالفقار علی کی جعلی ڈگری کیس میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کنٹرولر امتحانات کوکل ہفتہ کوریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 272حاجی ذوالفقار علی کے خلاف الیکشن کمشن نے بی اے کی جعلی ڈگری کے حوالہ سے رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کنٹرولر امتحانات سندھ یونیورسٹی جامشورو کوامیدوار ذوالفقار علی کے رول نمبر7021/A/1994، داخلہ فارم، رول نمبر سلپ، امتحانی مرکز کے ریکارڈ ، حاضری شیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات سمیت طلب کر لیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں