تعلیمی معیار میں اضافہ اور تدریس اور تحقیق کو عالمی معیار پرلانا اُن کی اولین ترجیح ہے،پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:13

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وگورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار میں اضافہ اور تدریس اور تحقیق کو عالمی معیار پرلانا اُن کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کے 63ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو اُن کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔

ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد نے شرکاء کو گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی پروگراموں کی داخلوں، رجسٹریشن، مقالات کے عنوانات اور ممتحنین کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ایم فل اور ایم ایس سی انجینئرنگ میں داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے بھی مختلف معاملات زیر غور آئے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں