بہاولپور ٬اسلام آباد میں پولیس گردی کیخلاف تحریک انصاف کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ٬کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں پولیس گردی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ٬کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٬اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر اصغر جوئیہ ٬ضلعی جنرل سیکرٹری میاں نبیل الرحمن ٬یوسی 9 کے چیئر مین قیوم اعظم ٬اقبال عباسی ٬ریاض ناجی ٬شہلا احسان ٬عدیل اسلم اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء چوہدری سہیل کامران و دیگر نے کی اس موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں کارکنان کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت بوکھلاہت کا شکار ہیں کیونکہ اس کے دن اب گنے جا چکے ہیں 2 نومبر کو پی ٹی آئی کا سیلاب حکومت کو بہا کر لے جائے گا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں