جمہوری طرزعمل اپنانا چاہیے٬تمام مسائل کو سیاسی تحمل اور بردباری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے٬لیگی رہنماء سمیع اللہ چوہدری

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں رہتے ہوئے جمہوری طرزعمل اپنانا چاہیے٬تمام مسائل کو سیاسی تحمل اور بردباری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے٬تمام مسائل کے حل کا پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے٬ ملک میں گزشتہ چند ماہ سے پاناما لیکس کے حوالے سے بد مزگی پھیلی ہوئی تھی جو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی فراخ دلی ٬ سیاسی تحمل اور بردباری کے باعث اپنے آئینی اور پر امن حل کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔

اُمید ہے اب اس الجھن کا آئینی ٬ قانونی اور جمہوری طرزعمل کے مطابق حل نکلے گا جس سے پاکستان میں امن قائم ہوگا اور عالمی سطح پر ملکی عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ منتخب حکومت کی پشت پر کھڑی ہے٬ ملکی ترقی کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے٬ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے امن ٬خوداعتمادی اور سیاسی استحکام ناگزیرہے٬کامیابیوں اورمنزل کے حصول کیلئے خودپر اعتماد اور مثبت سوچ کا ہونالازمی ہے٬وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ اپناناہوگی٬2016ء کا پاکستان2013ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے٬پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب نے کہاکہ سی پیک کی صورت میں پاکستان کے پاس ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میںشامل ہونے کا بہترین موقع ہے تاریخ میں پہلی بار توانائی کے شعبے میں اتنی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس سے ملک کی کایا پلٹ جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدہ طرزعمل اپنانے کی ضرورت ہے٬ مسائل کا حل احتجاج اور دھرنوں میں نہیں ہے اور پارلیمنٹ ان مسائل کے موثر حل کا بہترین فورم ہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں