بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور میں موک ایکسرسائز کا اہتمام

منگل 22 نومبر 2016 20:56

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور میں منگل کو 11بجے دن موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

موک ایکسرسائز میں پاک آرمی، سپیشل برانچ، کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بہاول پور، ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور تھانہ سول لائن وبورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل کے عملہ نے حصہ لیا۔موک ایکسرسائز میں متعلقہ محکموں کے بروقت پہنچنے کے حوالہ سے کارکردگی حوصلہ افزا رہی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیکورٹی ادارے مکمل طور پر فعال اور چوکس ہیں۔یہ بات سپرنٹنڈنٹ بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل بہاول پور محمد جاوید نے آج یہاں ایک بیان میں بتائی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں