انسداد کرپشن عالمی دن

کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرہ کو مسلسل تنزلی کی طرف دھکیل دیتاہے، بریگیڈئر مظفر علی رانجھا

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بریگیڈئیر مظفر علی رانجھا نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرہ کو مسلسل تنزلی کی طرف دھکیل دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انٹی کرپشن کرپشن، رشوت خوری اور اس کی مختلف اشکال پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے جس کے ثمرات کرپشن فری ادارہ جات کی صورت میں دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیغام ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور طارق محمود بخاری کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن اپنا گھیرا تنگ کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ عوام کو چاہئے کہ رشوت خوری کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کا ساتھ دیں۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ رشوت خوری ایک لعنت ہے جس کا خاتمہ وقت حاضر کی عین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رشوت خور عناصر کے مکمل طور پر قلع قمع کرنے اور کرپشن فری معاشرے کی ترویج کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں