بہاولپور، ریلوے پھاٹک پر ٹرین اورچنگ چی رکشہ میں تصادم ،سات طلباء سمیت نو افراد جان بحق، چار طلباء زخمی، انجن ڈرائیور اور اسسٹنٹ گرفتار

جمعہ 6 جنوری 2017 21:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) لودھراں کے قریب جلال پور موڑ پر واقع ریلوے پھاٹک پر ٹرین اورچنگ چی رکشہ تصادم میں سات طلباء سمیت نو افراد جان بحق چار طلباء زخمی انجن ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور گرفتار تفصیل کے مطابق لودھراں کے قریب جلال پور موڑ پر واقع ریلوے پھاٹک پرلاہور سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس اور دو چنگ چی رکشوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میںنتیجہ میں ایک رکشہ ڈرائیور اور ایک ہی خاندان کی5بچوں سمیت 9معصوم زندگی کی بازی ہار گئے ہلاک ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور سمیع اللہ،طالبعلم محمد سجاد،دانش،منیر،رضوان،عثمان،عرفان،زاہد اور مریم ندیم ہیں جبکہ حادثے میں6طالبعلم شدید زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرین ڈرائیور کی لاپراوئی کے باعث پیش آیا جس پر ٹرین کو سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کو روک کر ڈرائیورراجہ ذوالفقار اور اسسٹنٹ ڈرائیورکو گرفتارکر لیا گیا کیونکہ ریلوے سگنل اپ ہونے کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس کے باعث یہ حادثہ رونماہوا حادثہ صبح8بجکر10منٹ پرپیش آیا جب طلباء سکول جا رہے تھے حادثہ کے بعد چھ زخمی طلباء کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںتین طلباء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے المناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں