بہاولپور,جرائم کے خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،آر پی او بہاولپور
آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پولیس کی نوکری میں رہتے ہوئے اگر حاجت مند کی مدد کریں تو یہ عمل دنیا میںنیک نامی کے ساتھ ساتھ آخرت میں بخشش کا زریعہ بن سکتا ہے , ادریس احمد کا کرائم میٹنگ سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 21:31
(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کریں شرپسند عناصر اور انکے سہولت کار کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں انکے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی متعلقہ تھانوں میں حاضری اور انکی نگرانی کو یقینی بنائیں۔
نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت وال چاکنگ، بغیر اطلاع دئیے مکانات کرایہ پر دینے، ساونڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ آر پی او نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سرکل میں موجود مساجد،امام بارگاہوں،اقلیتی مذاہب کی عبادت گاہوں،اہم شخصیات،پبلک اورحساس مقامات، غیر ملکی انجنئیزز،سیاحوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دیںاور انکی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ پیٹرول پمپس، جیولری شاپس، منی چینجرز اور ایسے ادارے یا دوکانات جہاں روپے کا لین دین ہوتا ہے کے علاوہ حساس نوعیت کی عمارات،مقامات پر سکیورٹی کیمرہ جات اور سکیورٹی الارم لگوائیں اگر مالکان سکیورٹی کیمرہ جات نہ لگوائیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں ا ور ان دوکانات، بنکس ہائے اور عمارات کو بند کروائیں۔آپکا فوکس جرائم کی سرکوبی ہونا چاہیئے ،ایسی پالیسنگ آپنائیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے دل و دماغ میں یہ خوف بیٹھ جائے کہ اگرمیں کوئی جرم کرتا ہوں توقانون کے شکنجہ سے بچ نہیں سکوں گا۔آر پی او نے ایس ڈی پی اوز کو ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی صورت میں ایس ڈی پی او جائے وقوع کا دورہ کرے ،سنگین جرم میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کریں ، عوام کا لوٹا ہوا مال برآمد کرکے ملزمان کو چالان عدالت کریں ۔ اشتہاری ملزمان کی تھانہ جات پر پرسنل فائل،ہسٹری شیٹس مکمل کریں ، ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ،اشتہاریوں کی جائیداد ضبط کروائیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں اور انکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ بلانمبر گاڑیاں، غیر نمونہ ، سبز نمبرپلیٹس ،کالے شیشوں، والی گاڑیاں مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں انکے خلاف کریک ڈاون کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے ،ناجائز اسلحہ میں کلاشنکوف کے خلاف خصوصی مہم چلائیں یہ وہ ہتھیار ہے جو جرائم میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔روڈ ایکسڈنٹس کے سرزد ہونے کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کریں ،خواتین کے خلاف اور خصوصاًغیرت کے نام پر ہونے والے قتل میں پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے ان مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں ،تفتیش میں کسی قسم کا سقم ہرگز برداشت نہیں ہوگا اور اگر کسی مقدمے کی تفتیش میں کسی قسم کے دباو،ْ یا لالچ کا ہلکا سا بھی عنصر پایا گیا تو تفتیشی آفیسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے خلاف بھی محکمہ کاروائی کی جائے گی۔ تیزاب گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ تیزاب فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔منشیات فروش، بدکاری کے اڈے اور جوئے خانے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے، ان کے خلاف کریک ڈائون کرکے گرفتاری عمل میں لاکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اوراپنی نسل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کی جائے۔جرم ہونے کی صورت میں مقدمہ کا ندارج فوری کریں ۔آخر میں آر پی او نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ایس ڈی پی او احمد پور مہزورعلی غوری، ایس ڈی پی او یزمان بختیار احمد، ایس ایچ او صدر حاصل پور انسپکٹر عمران صدیقی، ایس ایچ او خیرپور انسپکٹر اکرام شاہ،ایس ایچ او قائم پور ایس آئی لیاقت گل، ایس ایچ او چنی گوٹھ ایس آئی غلام رسول ، ایس ایچ او مسافر خانہ ایس آئی عابد حمید ، ایس ایچ او عباس نگر ایس آئی محمد رمضان کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا