باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹری مالکان بجلی کے میٹر لگانے پر رضامند ہوگئے

ہفتہ 15 اپریل 2017 14:45

باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹری مالکان بجلی کے میٹر لگانے پر رضامند ہوگئے
باجوڑ ایجنسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹری مالکان بجلی کے میٹر لگانے پر رضامند ہوگئے ‘اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی ( ٹیسکو ) سے ماربل فیکٹریوں کی کئی ہفتوں سے منقطع بجلی کے کنکشن فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ اس بات کا اعلان ماربل فیکٹری مالکان کی تنظیم آل باجوڑ ماربل فیکٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہفتہ کوصحافیوں سے بات چیت میں کیا‘آل باجوڑ ماربل فیکٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں جن میں طفیل خان ، کفایت خان ‘ حاجی معروف خان ، حاجی شوکت یوسف ، فضل الرحمان ، اور نواب خان شامل تھے ‘انہوں نے کہاکہ ماربل فیکٹری مالکان نے باہمی اتفاق رائے سے اپنی ماربل فیکٹریوں میں بجلی کے میٹر لگانے پر رضامند ہوگئے ہیں ‘ انھوں نے کہاکہ بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ ایجنسی میں ماربل فیکٹری کے بہتر مفاد میں کیاگیاہے ‘ انھوں نے کہاکہ تمام ماربل فیکٹری مالکان ٹیکسو کے جانب سے ماربل فیکٹریوں میں بجلی کی میٹر لگانے میں مکمل تعاون کریں گے اور کسی قسم کے مزاحمت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ فیکٹری مالکان کو بجلی کے میٹر لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ٹیسکو حکام نے ایجنسی کی بائیس ماربل فیکٹریوں کو 2008سے لیکر 2016 تک لاکھوں روپے کی بل بقایاجات کے مد میں بھیجے ہیں جو بقول ان کے غلط ہیں ‘انھوں نے ٹیسکو حکا م سے مطالبہ کیا کہ ایجنسی بھر کے تمام ماربل فیکٹریوں کو بجلی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے اور تمام بقایات جات معاف کیے جائیں تاکہ ایجنسی میں کئی ماہ سے بند ماربل فیکٹریاں دوبارہ چالو ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں