آل ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کا ایٹا سے قبائلی اضلاع میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو عمر میں خصوصی رعایت دینے کا مطالبہ

بدھ 23 جنوری 2019 15:57

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ایٹا قبائلی اضلاع میں نئی بھرتی ہونے والے اساتذہ کو عمر میں خصوصی رعایت دے اور بھرتی کا عمل تیز کریں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔حاجی آمان اللہ صدر آل ٹیچرایسوسی ایشن باجوڑ۔

(جاری ہے)

آل ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر حاجی آمان اللہ نے کہاہے کہ ایٹا (ETEA)قبائلی اضلاع میں نئی بھرتی ہونے والے اساتذہ کو عمر میں خصوصی رعایت دیں اور عمر کی حد 45سال کریں کیونکہ قبائلی نوجوان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ نے کافی متاثر کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھرتی کا عمل تیز کیاجائے کیونکہ ہمارے سکولوں میں سٹاف کی انتہائی کمی ہے اے ٹی اساتذہ کیلئے گریجویشن کی شرط رکھنا سمجھ سے بلاتر ہے ۔ ان کیلئے سابقہ طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ باجوڑ میں اساتذہ کے سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں ان پر جلدازجلد باجوڑ کے مقامی نوجوانوں کی تعیناتی کی جائے۔اگر ان مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں