باجوڑ‘ پل کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے والے باز آجائیں بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج پر مجبور ہونگے

جمعرات 21 مارچ 2019 14:55

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) باجو ڑکے تحصیل وڑ ماموند کے قبائلی عمائدین ملک نازمین ، ملک ملنگ ، ملنگ رحمت اللہ ، ملک گل شہزادہ ، ملک نورسید جان ، ملک وہاب ، ملک شعیب ، ملک ضیاء الاسلام ، ملک محمد ذادہ ، ملک فضل واحد ، ملک محمد رحیم جان ، ملک نورحضرت ، ملک عمرذادہ ، ملک منور خان ، ملک گل ذادہ ، ملک شاہ زرین، پی ٹی آئی ڈمہ ڈولہ کے نائب صدر ملک اسماعیل عرف محمد اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں شین کوٹ کے مقام پر رابطہ پل کے قیام کاخیر مقدم کرتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ خان کا شکریہ اد اکیاہے اور کہا ہے کہ پل کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے والے باز آجائیں بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جو کوئی ہمارے علاقہ کے لئے ترقیاتی منصوبے نہیں لاسکتا تو ہماری منظور شدہ سکیموں میں سیاست نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں