ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے پرائیوٹ سکولز کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا

بدھ 19 اگست 2020 17:05

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے پرائیوٹ سکولز کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا اور خبردار کیاہے کہ اگر کوئی بھی سکول کھلا پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس بات کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر خار مجسٹریٹ فرسٹ کلاس خار سب ڈویژن فضل الرحیم نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ کیساتھ اپنے دفتر میں ایک اہم میٹنگ سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

میٹینگ کے دوران اے سی خار نے ایسوسی ایشن باجوڑ پر واضح کیا کہ تعلیم کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے لیکن اس کیلئے صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بچوں کی صحت کی خاطر اور کورونا وائرس وباء کے کنٹرول کے پیش نظر مورخہ 15 ستمبر تک سکول کھولنے پر پابندی عائد ہے، لہذا جس طرح سرکاری سکولز بند ہیں اسی طرح پرائیویٹ سکولز بھی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سکولز بند کریں، بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائیگی اور کسی کا بھی کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ایسوسی ایشن نے ایڈمنسٹریشن کیساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں