باجوڑ،صوبا ئی وزیر انورزیب خان نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 18:51

باجوڑ۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :صوبا ئی وزیر عشر و زکوٰۃ ، سوشل ویلفیئر انورزیب خان ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور ممبر صوبائی اسمبلی سیراج الدین خان اور ایم پی اے اجمل خان نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر رواں ماہ کی10تاریخ سے 14تاریخ تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر باجوڑ افس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر فیصل کمال اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔عوام سے اپیل کی گئی کہ 10تاریخ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران تمام والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں