پہلا کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینئرشوکت اللہ خان مہمان خصوصی تھے

فائنل میچ کے دوران رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں نے قومی ترانہ وملی نغمے پیشکئے

پیر 18 ستمبر 2017 20:39

پہلا کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینئرشوکت اللہ خان مہمان خصوصی تھے
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) کوہ نور گروپ کے جانب سے منعقد ہ پہلا کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی نجیب اللہ خان فرزند سابق گورنر خیبر پختون خواہ انجینئرشوکت اللہ خان تھے۔ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں فائنل میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کرکٹ موجود تھے۔ فائنل میچ میں نیشنل کرکٹ کلب نے الیون سٹار کو شکست دی۔

فائنل میچ کے دوران رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر ماڈل سکول کے بچو ں نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا۔جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول ترخو کے بچوں نے پی ٹی شو کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جمناسٹک کا بھی زبر دست مظاہر ہ کیا گیا اور کھلاڑیوں نے لوگوں سے داد حاصل کی۔ تقریب میں باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیٹیکل تحصیلدار اور باجوڑلیویز اہلکاروں کے لے خصوصی دعاکی گئی۔

(جاری ہے)

کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسر نجیب اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ایک خوبصورت ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا اور ساتھ ہی کرکٹ گراونڈ میں کرسیاں نصب کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان جب سپورٹس منسٹر تھے تو ا نھوں نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں بے نظیر اِن ڈور گیمزحال بھی تعمیر کیا تھا۔انھوں کہا کے میرے والد کے دور میں فاٹا کو ایک الگ ریجن کا درجہ دیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ فاٹا میں اولمپیکس گیمز کا آغاز کیا گیاتھا۔

اس موقع پر انھوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور وِنر کیلئے پچاس ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کے لئے پچیس ہزار روپے نقد ا نعام دیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین، میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ نے فائنل میچ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں