آل قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول میں باجوڑ بیڈمنٹن کی شاندار کارگردگی ، فائنل میں خیبر کے ہاتھوں شکست

بدھ 1 مئی 2019 16:06

آل قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول میں باجوڑ بیڈمنٹن کی شاندار کارگردگی ، فائنل میں خیبر کے ہاتھوں شکست
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) آل قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول میں باجوڑ بیڈمنٹن کی شاندار کارگردگی ، فائنل میں خیبر کے ہاتھوں شکست ہوگئی-تفصیلات کے مطابق آل قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول میں باجوڑ کے بیڈمنٹن ٹیم نے شاندار کارگردی کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی میچوں لگاتارفتوحات حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل میچ میں تحسین اللہ کے شاندار کھیل کے ذریعے مہمند کی ٹیم کو 11/2سے شکست دے دی جس میں تحسین اللہ کو شاندار کھیل پیش کرنے اور میچ وننگ پرفامنس پیش کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ خیبر اور باجوڑ کے بیڈمنٹن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بدقسمتی سے باجوڑ کی ٹیم بہتر کھیل نہ پیش کرسکی اور خیبر کے ٹیم نے فائنل 9/5کے پوائنٹ سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ خیبر بیڈمنٹن ٹیم کے عبدالرزاق کو دیا گیاجبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ باجوڑ کے حنیف اللہ کو دیا گیا ، جس نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی۔ ٹیم کے کوچ نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم اگلی بار ضررور ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں