تحصیلدار حبیب الرحمن کی تعیناتی سے قبائلی اضلاع کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،لیاقت علی خان

اتوار 20 جنوری 2019 18:30

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے نائب صدر لیاقت علی خان نے شمالی وزیرستان سپین وام کے نئے تحصیلدار حبیب الرحمن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیلدار حبیب الرحمن کی تعیناتی سے قبائلی اضلاع کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ تحصیلدار حبیب الرحمن سپین وام کے عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں امن اور ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے کیونکہ حبیب الرحمن اس سے پہلے بھی سپین وام میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور یہاں کے عوام کے رسم ورواج سے واقف ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں نئے تحصیلدار حبیب الرحمن کو اپنی طرف سے ،پاکستان مسلم لیگ ن اور سپین وام کے عوام کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ حبیب الرحمن کی قیادت میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں