بنوں ،ذاتی دشمنی پر فریقین کے مابین فائرنگ ،بچی جاں بحق دو افراد زخمی

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) بنوں کے علاقہ سورانی میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فریقین کے مابین فائرنگ سے بچی جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے ،فریقین اسد اللہ اور ہارون کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع سکندر خیل بالا سورانی میں ذاتی دشمنی کی بناء پر فریق اول ھارون ولد خنان اور فریق دوئم اسد اللہ ولد لائق زمان ساکنان سکنہ سکندر خیل بالا کے در میان ذاتی دشمنی کی بناء فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اسد اللہ کی بھتیجی ایلشہ بی بی دختر انور علی جاں بحق اور ان کی بہن سمان بی بی زخمی ہو گئی اسی طرح اسد اللہ خود بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا مبینہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا مرنے اور زخمی ہو نے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا تعلق ایک ہی فریق سے ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں