سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی این اے 35بنوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے‘عمائدین

منگل 17 جولائی 2018 15:42

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی این اے 35بنوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی ان خیالات کا اظہار حاجی شاہد اللہ خان جنرل کونسلر یونین کونسل کالا خیل مستی خان نے علاقائی عمائدین کے ایک جرگہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کسی غیر شخص کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اکرم خان درانی نے ہر محا ذ پر اپنے وطن اور عوام کی بھر پور خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی کامیابی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ 25جولائی کو اکرم خان درانی کی جیت یقینی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں