بنوں ، خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی

تاہم ضلع خیبر، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم پانچ دن تک 24 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوائے جائیں گے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج بروز پیر 24 ستمبر 2018 کو ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسران اور سیکورٹی اداروں کی سرپرستی اور نگرانی میں شروع کی جائے گی تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 ستمبرسے 26ستمبر تک جاری رہے گی جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گاتاہم ضلع خیبر، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم پانچ دن تک 24 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوائے جائیں گے پورے قبائلی اضلاع میںپانچ سال سے کم عمر کے 9لاکھ 13ہزار 193 بچوں کو کل تین ہزار 971ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے جن میں 3666 موبائل ٹیمیں، 216 فکسڈ ٹیمیں اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیںیہ ٹیمیں 829997 بچوں کو وٹامن اے کیپسول دینے کا کا م بھی سرانجام دیں گی جن میں 6 ماہ سے 11 ماہ کی عمر کے 92222 بچوں کو نیلی وٹامن اے کیپسول دی جائے گی اور 12 ماہ سے 59 ماہ کی عمر تک کے 737775 بچوں کو سرخ وٹامن اے کیپسول دی جائے گی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں